BISP Taleemi Wazaif 2026
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کے بچوں کو اسکول بھیجنے پر سہ ماہی وظیفہ دیا جاتا ہے۔
یہ رقم صرف ان بچوں کو ملتی ہے جن کی والدہ BISP کی بینیفشری ہیں۔
اہلیت کی شرائط
1. بچے کی والدہ BISP کفالت پروگرام کی رجسٹرڈ بینیفشری ہوں
2. بچہ سرکاری اسکول میں داخل ہو اور ریگولر پڑھتا ہو
3. بچے کی اسکول میں حاضری 70% سے زیادہ ہو
4. بچے کی عمر 4 سے 22 سال کے درمیان ہو
5. بچے کا ب-فارم NADRA سے بنا ہوا ہو
ملنے والی رقم
پرائمری کلاس (1-5): 1500 روپے ہر 3 ماہ بعد
مڈل کلاس (6-8): 2000 روپے ہر 3 ماہ بعد
میٹرک کلاس (9-10): 2500 روپے ہر 3 ماہ بعد
انٹرمیڈیٹ (11-12): 3500 روپے ہر 3 ماہ بعد
نوٹ: بچیوں کو لڑکوں سے 500 روپے زیادہ ملتے ہیں
رجسٹریشن کا طریقہ
1. اپنے بچے کے اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے رابطہ کریں
2. ہیڈ ماسٹر آپ کا بچہ BISP پورٹل پر رجسٹر کرے گا
3. بچے کا ب-فارم اور والدہ کا شناختی کارڈ لے کر جائیں
4. یا قریبی BISP تحصیل آفس میں جا کر رجسٹریشن کروائیں
5. رجسٹریشن کے 3 ماہ بعد پہلی قسط ملنا شروع ہو جائے گی
اہم بات: اس کی کوئی آخری تاریخ نہیں۔ سارا سال رجسٹریشن کھلی رہتی ہے
رقم کیسے ملے گی؟
رقم والدہ کے بائیومیٹرک کے ذریعے HBL کنیکٹ یا الفلاح بینک کے ATM سے نکلوائی جا سکتی ہے۔
ہر 3 ماہ بعد میسج آئے گا۔